ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی ۔ کمٹہ شاہراہ تعمیر کو لےکر ہائی وے اتھارٹی افسران کی بیزارگی :متعینہ وقت میں کا م کی تکمیل ناممکن

سرسی ۔ کمٹہ شاہراہ تعمیر کو لےکر ہائی وے اتھارٹی افسران کی بیزارگی :متعینہ وقت میں کا م کی تکمیل ناممکن

Mon, 11 Oct 2021 18:44:18    S.O. News Service

سرسی:11؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مرکزی حکومت کے ساگرمالا منصوبے کے نفاذ کو لے کر شروع کئے گئے سرسی ۔ کمٹہ ریاستی شاہراہ توسیع تعمیرات کو لےکر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی نظر اندازی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ کام میں دیری کرتےہوئے زیادہ فنڈ وصول کرنےکی حکمت عملی ہونے کاخیال ظاہرکیاجارہاہے۔

ساحلی کرناٹک اورشمالی کرناٹک کو جوڑنے والی سرسی۔ کمٹہ ریاستی شاہراہ کو ترقی دےکر قومی شاہراہ میں منتقل کرنے کےلئے ساگرمالامنصوبے کی جانب سے منظوری دے کر تین برس بیت چکے ہیں۔ وزارت ماحولیات کی منظوری ملنےمیں دیر ی ہونے سے گذشتہ اپریل سے شاہراہ کا کام شروع ہواہے۔ آر این شٹی کمپنی کو ٹھیکہ ملا ہے ، 7مہینے گزر گئے ابھی تک ایک کلومیٹر کی سڑک کو بھی کانکریٹ نہیں ڈالا گیا ہے۔ 18مہینوں میں کام پورا کرنے کا وقت دیاگیا تھا، 8ماہ گزر گئے 10فی صد بھی کام نہیں ہوا ہے۔ اونٹ کے منہ زیرہ کے مانندصرف زیرےکی حد تک کام ہواہے پہاڑ جیسا کام ابھی باقی ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کا ایک بھی افسر ابھی تک جائے وقوع پہنچ کر جائزہ نہیں لیاہے، اسی سے پتہ چلتاہے کہ اتھارٹی شاہراہ تعمیر سے کتنی بیزار ہے، عوام کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کو شاہراہ کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے وہ بہت بیزارگی میں ہے۔

منصوبہ جات دفتر منگلورو میں :دھارواڑ میں موجود قومی شاہراہ ترقی اتھارٹی کا منصوبہ جاتی دفتر کو چند ماہ پہلے منگلورو منتقل کیاگیا ہے۔ شاہراہ کا کام شروع ہوکر کئی ماہ ہوگئےہیں ابھی تک اتھارٹی کا کوئی افسر ادھر نگاہ تک نہیں ڈالاہے۔ کام کی رفتار، معیاری کام کو لےکر وقت فوقتا کمپنی کو صلاح دینے والی اتھارٹی ادھر دیکھنے کو تیار ہی نہیں ہے،مانا جارہاہے کہ اسی وجہ سےکمپنی بھی اپنا کام سست روی سےجاری رکھنےکا الزام عوام کی طرف سے عائد کیاجارہاہے۔

عوام کاکہنا ہےکہ سرسی سے کمٹہ تک تعمیر کی جانےو الی شاہراہ کے درمیان 11چھوٹے برج، ایک بڑا برج اور کلورٹ سمیت 228تعمیرات ہونی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ شاہراہ کا کام بھی ہونا ہے ، کام کی تکمیل کے لئے کافی وقت درکارہے اور اتھارٹی نے جو وقت دیا ہے معینہ وقت میں تعمیری کام مکمل ہونا ممکن نہیں ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔


Share: